بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرِاعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

 وزیرِاعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے ساتھ باہمی احترام، اعتماد اور خطے میں امن و خوشحالی کے مشترکہ خواب کی بنیاد پر تعمیری اور مستقبل بین تعلقات استوار کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ بات انہوں نے نیویارک میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، علاقائی رابطہ کاری، اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی۔چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے پاکستان کی جانب سے تعلقات کو وسعت دینے کی کوششوں کو سراہا اور دوطرفہ تجارت و ثقافتی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

اشتہار
Back to top button