بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان یوکرین مسئلے کے پرامن حل کی عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، طارق فاطمی

نیویارک: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین مسئلے کے پرامن حل کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر کی جانے والی تمام سنجیدہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، جس کا موضوع یوکرین تنازع تھا۔

طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے کہ یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور کشیدگی میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

اشتہار
Back to top button