بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان ڈیجیٹل معیشت اور تعلیم سمیت نئے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور لیتھوانیا نے ڈیجیٹل معیشت اور تعلیم جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں بامقصد تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور لیتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ کیسٹٹس بُدرِس کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعمیری تبادلہ خیال کیا اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاروباری وفود کے فعال تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوہری ٹیکس چوری کی روک تھام اور ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا گیا، جسے ایک اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔ رہنماؤں نے اس معاہدے کو اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی سمت ایک نمایاں سنگ میل قرار دیا۔

اشتہار
Back to top button