بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور بحرین کی جانب سے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے بحرین کے ایوانِ نمائندگان کے صدر احمد بن سلمان المسلم کی خصوصی دعوت پر بحرین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کی۔ اس دورے کا مقصد پاکستان کی پارلیمانی سفارت کاری کو فروغ دینا اور علاقائی روابط کو مزید وسعت دینا تھا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وفود نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

پاکستان اور بحرین نے اسرائیل کی جانب سے قطر، یمن اور ایران پر غیر قانونی، بلاجواز اور اشتعال انگیز حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی، اور انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ریاستی خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔

بحرینی اسپیکر نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اس دورے کو پاکستان اور بحرین کے درمیان بڑھتے ہوئے پارلیمانی اور سفارتی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اشتہار
Back to top button