
قومی
پاکستان اور خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم — اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی سے نیویارک میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم نے جی سی سی کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستان و جی سی سی کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی و سیاسی استحکام کے لیے جی سی سی کے ساتھ قریبی اشتراکِ عمل کو نہایت اہمیت دیتا ہے، اور باہمی روابط کو نئی جہتوں سے ہمکنار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔