
تجارت
پنجاب حکومت کا گوداموں میں گندم کے ذخائر کی فزیکل ویریفیکشن اور جیو ٹیگنگ کا آغاز
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر کی جسمانی تصدیق فزیکل ویریفیکیشن اور جیو ٹیگنگ کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ گندم کے ذخائر کا درست ریکارڈ رکھا جا سکے اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔اس مقصد کے لیے چار رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پیراملٹری فورس (Para Force) اور محکمہ خوراک پنجاب کے اشتراک سے تمام اضلاع سے گندم کے ذخائر کا ڈیٹا جمع کرے گی۔حکام کے مطابق، یہ اقدام ذخیرہ اندوزی، خوردبرد اور بدانتظامی کی روک تھام کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، جبکہ مستقبل میں پالیسی سازی کے لیے درست معلومات فراہم کرنے میں بھی مددگار ہوگا۔