بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ 2025ء، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا سپر فور مرحلے میں آج ٹکراؤ ہوگا

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں ٹکرائیں گی۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا ، توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔ہینڈ شیک کا تنازعہ اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

 

اشتہار
Back to top button