
قومی
بدھ مت رہنماؤں کے بین الاقوامی وفد کا مسجد بادشاہی کا دورہ
بدھ مت مذہب کے رہنماؤں پر مشتمل ایک بین الاقوامی وفد نے لاہور کی تاریخی مسجد بادشاہی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد نہ صرف تاریخی ورثے کو سراہنا تھا بلکہ مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی تھا۔
وفد کو مسجد کی تاریخی، مذہبی اور فنِ تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جسے انہوں نے نہایت دلچسپی سے سنا اور اسلامی فنِ تعمیر کے عظیم شاہکار کو سراہا۔
بدھ مت رہنماؤں نے اس دورے کو بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا اور حکومتِ پاکستان اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔
وفد نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے باہمی دورے اور روابط مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو مزید مضبوط بنائیں گے، اور عالمی سطح پر رواداری، امن اور احترام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔