صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او یونچن یانگ (Yunchun Yang) نے کاشغر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ایئرلائن کی مستقبل کی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران صدرِ مملکت نے سیرین ایئر کی فضائی نیٹ ورک اور رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایئر کرافٹ فلیٹ میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر یون، جو کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر چکے ہیں اور چین میں ایک بڑی سیمی کنڈکٹر کمپنی کے بانی و صدر ہیں، نے صدر زرداری کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان میں سیرین ایئر کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ سیرین ایئر پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے میں چینی نجی سرمایہ کاری کی پہلی مثال ہے اور یہ بیجنگ کے لیے پروازیں چلانے والی پہلی پاکستانی نجی ایئرلائن بھی ہے۔ ڈاکٹر یون نے پاکستان ایئرفورس کے ساتھ JF-17 طیاروں کی ایویونکس پر جاری اشتراک کا بھی ذکر کیا۔ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چینی سفیر اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی صنعتی کارکنوں کیلئے 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی -
پاکستان کا پائیدار امن کے عزم کا اعادہ، سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراجِ عقیدت -
زائرین کو محفوظ اور سہل سفر کی فراہمی حکومت کی ترجیح، سردار محمد یوسف -
سمندرپارمحفوظ اورمنظم روزگارحکومت کی ترجیح ہے،سالک حسین -
سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو 11 سال مکمل، زخم آج بھی تازہ -
صدر مملکت کی بحرین اورقازقستان کی حکومتوں کو قومی دن پر مبارکباد
