بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

کراچی میں نیول چیف کا بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور اسپتال کا افتتاح

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس، کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔یہ منصوبہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں بحریہ یونیورسٹی کی معیاری خدمات کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان نیوی کی میڈیکل ایجوکیشن میں خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button