
قومی
این ڈی ایم اے کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی راشن کی فراہمی جاری
این ڈی ایم اے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی راشن کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی راشن کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔پنجاب میں این ڈی ایم اے نے سیلاب سے متاثرہ چھ اضلاع میں امدادی راشن تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
این ڈی ایم اے نے امدادی راشن کے تھیلوں پر مشتمل چار ٹرکوں کا قافلہ آج وزیر آباد اور حافظ آباد روانہ کیا۔ ایک راشن بیگ کا وزن چھیالیس کلو گرام ہوتا ہے جس میں بائیس چیزیں ہوتی ہیں۔این ڈی ایم اے پہلے ہی نارووال اور سیالکوٹ میں امدادی سامان بھیج چکا ہے جبکہ چنیوٹ اور جھنگ میں امدادی راشن کی تقسیم کی تیاریاں جاری ہیں۔این ڈی ایم اے متاثرین کی بحالی کے لیے پرعزم ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔