بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیلاب سے متاثرہ جھنگ میں ریلیف آپریشن تیز

جھنگ میں دریائے چناب کا پانی آنے سے ضلع کے ایک سو تیس دیہات زیرآب آنے سے امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔جھنگ کے نواحی علاقے میں حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کا مرکزی دروازہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم زائرین کو متبادل دروازوں سے داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق چنڈ پل پر پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ پچاس ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جبکہ ہیڈ تریموں پر ایک لاکھ اڑتالیس ہزار کیوسک ہے۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ ضلع بھر میں تمام حفاظتی پشتے محفوظ ہیں، محکمہ آبپاشی اور دیگر ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔ حفاظتی بندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حساس مقامات پر بھاری مشینری تعینات کی گئی ہے۔ریسکیو ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے علاوہ خوراک اور دیگر ضروری سامان کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے میدان میں موجود ہیں۔

اشتہار
Back to top button