بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اوکاڑہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج ، سول انتظامیہ کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔پاک فوج نے 423 افراد کو سیلابی پانی سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔دریائے راوی پر پاک فوج کی3 ٹیمیں جندراکہ کے مقام پر کشتیوں اور ریسکیو آلات کے ساتھ تعینات کردی گئی ہیں۔مزید فوجی دستے 12 گھنٹے کے نوٹس پر الرٹ کردیئے گئے، ساہیوال اور ہیڈ سدھنائی میں ریسکیو آپریشن کی تیاری مکمل ہیںضلعی انتظامیہ نے جندراکہ ، مبالکے اور بنگلہ گوگیرا سمیت مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کردیئے ہیں۔

پاک فوج سرگودھا میں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے بچوں اور خواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔کوٹ مومن میں مجموعی طور پر سیلاب سے متاثرہ 1500افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ہیڈ سلیمانکی اور اٹاری کے مقامات پر پاک فوج کی ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔

قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے دستے بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔پاک فوج کے ساتھ پولیس، آبپاشی، صحت، لائیو سٹاک،ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے محکمے بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔اب تک قصور کے دیہات سے لگ بھگ 18 ہزار افراد اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے ہیں۔

منڈی احمد آباد میں پاک فوج کا انتظامی کیمپ قائم کیا گیا ہے، جہاں متاثرہ خاندانوں کو پناہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب میں بھی پاک فوج متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہے۔اوکاڑہ میں بھی پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ضروری طبی امداد کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں پاک فوج مشکل کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ ہے۔

اشتہار
Back to top button