
قومی
پاکستانی نژاڈ برطانوی تاجرکا سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک
برطانوی پاکستانی تاجر سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیدیا ۔پاکستانی نژاد برطانوی تاجر وسیم اسلم نے آج اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کے لیے دس کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کے انتہائی سیلاب کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کو بری طرح متاثر کیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت متاثرین کو نہیں چھوڑے گی اور مزید کہا کہ وسیم اسلم کی مالی امداد وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔