بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت کی نئی راہیں ہموار 

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی)کی کوششوں سے پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت کی نئی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو 122 ملین ڈالر سے بڑھ کر 404 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔دونوں ممالک نے آئندہ برسوں میں تجارتی حجم کو دو ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

کاروباری تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تین براہِ راست پروازیں شروع کی گئی ہیں جبکہ بزنس ویزے صرف تین دن کے اندر دستیاب ہیں، جس سے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سہولت میسر آ رہی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف پاکستان اور ازبکستان بلکہ پورے وسطی ایشیائی خطے کے ساتھ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

اشتہار
Back to top button