بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کرتارپور پر بھارتی آبی جارحیت، سکھ کمیونٹی کا شدید ردعمل

سکھ کمیونٹی نے کرتارپور میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت اور مقدس مقام کی بے حرمتی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔شرومنی اکالی دل امرتسر کے رہنما کلویندر سنگھ چیمہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ سکھوں کا دشمن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ حملے صرف بموں اور گولیوں سے ہوں، بھارت اب پانی کے ذریعے بھی سکھ برادری پر حملہ آور ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی آبی جارحیت کے باعث گوردوارہ کرتاپور کے کمروں میں پانچ پانچ فٹ پانی بھر گیا، جو سکھ برادری کے لیے نہایت تکلیف دہ اور ناقابلِ برداشت ہے۔کلویندر سنگھ چیمہ نے بھارتی مظالم کی تاریخ کو دہراتے ہوئے کہا کہ 1984 میں بھارتی فوج نے دربار صاحب پر ٹینکوں اور توپوں سے حملہ کیا، 1971 میں کرتاپور پر بم گرائے گئے، ننکانہ صاحب پر ڈرون حملہ کیا گیا اور اب پانی کے ذریعے مقدس مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے آپریشن سندور کو مکمل ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے لاہور میں سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ کیا جسے پاکستان آرمی نے بروقت ناکام بنایا۔ بعدازاں بھارتی پنجاب میں گردواروں پر حملے کیے گئے اور الزام پاکستان پر لگایا گیا۔کلویندر سنگھ چیمہ نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر سکھوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بناتا ہے، تاکہ سکھ برادری کو دبا میں لایا جا سکے۔ ہم بھارتی نہیں ہیں، نہ ہی یہ ہمارا دیس ہے، بھارت ہم پر حملہ آور ہے۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ سکھ کمیونٹی خالصتان کی آزادی کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرے۔

اشتہار
Back to top button