بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک آرمی کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

پاک فوج کا سرگودھا کے علاقے گورنہ پٹھاناں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا کا علاقہ گورنہ پٹھاناں بھی سیلاب سے متاثرہوا ہے۔گورنہ پٹھاناں میں سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ گئے۔پاک فوج کے دستے کشتیوں اور دیگر ریسکیو آلات سے لیس ہیں جنہیں مقامی انتظامی کا تعاون بھی حاصل ہے۔سیلاب میں گھرے افراد کو پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا۔پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ متاثرین سیلاب کیلئے فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے ہیں۔ریسکیو کئے جانے والے افراد میں بزرگ شہری، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔متاثرین سیلاب کی جانب سے پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہے۔پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔

اشتہار
Back to top button