
قومی
پاکستان اور جرمنی کا دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور جرمنی نے باہمی طور پر فائدہ مند دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اعادہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ ڈاکٹرJohann Wadephul کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے اعلی سطح کے رابطوں کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے علاقائی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔