بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی  این ڈی ایم اے کو صوبوں کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے صوبوں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے۔انہوں نے یہ ہدایات چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کے دوران جاری کی جنہوں نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے مزید ہدایت کی کہ موسمی حالات اور کسی بھی قسم کی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر غیر محفوظ علاقوں کے لوگوں کو قبل از وقت وارننگ یقینی بنائی جائے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کو ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں اور مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ارلی وارننگ سسٹم کو مکمل طور پر فعال بنانے اور اس سلسلے میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ تعاون کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

اشتہار
Back to top button