
جموں و کشمیر
شیخ عبدالعزیز کی 17ویں شہادت برسی پرآل پارٹیز حریت کانفرنس کا خراجِ عقیدت
آل پارٹیز حریت کانفرنس نے پیر کے روز حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی 17ویں شہادت سالگرہ کے موقع پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اے پی ایچ سی کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے ایک بیان میں انہیں کشمیری عوام کے لیے عظیم ہیرو اور علامت قرار دیا، جنہوں نے انفرادی زندگی کو آزادی کی مقدس جدو جہد کے لیے قربان کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کشمیری شیخ عبدالعزیز اور دیگر شہداء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے ترجمان محمد حسیب وانی نے بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی تمام زندگی کشمیری قوم کی خدمت میں وقف کر دی۔ شیخ عبدالعزیز 11 اگست 2008 کو سری نگر سے لائن آف کنٹرول کی جانب مارچ کی قیادت کے دوران بھارتی افواج کے حملے میں شہید ہوئے، جب وہ وادیِ کشمیر پر اقتصادی محاصرے کیخلاف احتجاج کر رہے تھے