بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب کی یوم آزادی غیر معمولی جوش و جذبے سے منانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں 79 واں یوم آزادی غیر معمولی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی ہدایت کی ہے۔ایک بیان میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس سال معرکہ حق کی جیت نے قوم کو متحد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بازاروں کی خوبصورت ترین چراغاں کا مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے اور جس بازار کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جائے گا اسے انعام سے نوازا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے فلوٹس کا مقابلہ بھی ہوگا جس میں بہترین فلوٹس اور انتہائی متاثر کن لائٹنگ ڈسپلے کے لیے انعامات ہوں گے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے ہر کارندے کا خاتمے کرنے کے لئے پوری قوم پُرعزم ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل سمبازہ میں آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم مزید 14 خوارج کو ٹریس کر کے کامیابی سے ہلاک کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button