بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان یورپی یونین کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے ، صدر مملکت

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے یورپی یونین کے پاکستان میں تعینات رخصت ہونے والے سربراہ ڈاکٹر رینا کیونکا سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔صدر نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط تعلقات علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے نہایت مفید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں سے ایک ہے۔صدر نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی اور صنعتی ترقی کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی تعاون کو مزید بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر رینا کیونکا کو ان کی کامیاب مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان-یورپی یونین تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا۔

 

اشتہار
Back to top button