
قومی
کنگ سلمان ہیومن ایٹریئن ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں 6,000 خوراکے پیکجز تقسیم
کنگ سلمان ہیومن ایٹریئن ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے آزاد جموں و کشمیر کے دس اضلاع میں قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کو چھ ہزار خوراکی پیکجز تقسیم کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ہر پیکج کا وزن 95 کلوگرام ہے اور یہ مظفرآباد، جہلم ویلی، نیلم ویلی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، سدھنوتی، پونچھ، حویلی اور باغ علاقوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔یہ انسانی ہمدردی کی مہم قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (NDMA)، آزاد جموں و کشمیر کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، اور حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے کی گئی، تاکہ متاثرہ خاندانوں تک بروقت اور شفاف امداد پہنچائی جا سکے۔اس مہم سے براہِ راست 41 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے ہیں، جو کنگ سلمان ریلیف کی آزاد جموں و کشمیر میں متاثرہ کمیونٹی کی مدد اور بحالی کے عزم کا مظہر ہے۔