
قومی
وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت
وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے اور کاغذات پھاڑنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔وزیر نے کہا کہ ایک مسودہ بل جس میں 108 ترامیم کی تجویز ہے، کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سامنے زیر غور ہے۔انہوں نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ اپنے تجاویز پیش کریں تاکہ ملک کے عدالتی نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔