
جموں و کشمیر
بھارت ہندوتوا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ مودی نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ بھارت ہندوتوا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ، جنیوا کنونشنز اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔چودھری انوارالحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے، 5 اگست کا اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔