بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یومِ شہدائے پولیس ملک بھر میں عقیدت سے منایا گیا

ملک بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا، جس کا مقصد فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔خصوصی تقریبات اور تقاریب منعقد ہوئیں، جن میں ان کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں پولیس شہداء کو سلام پیش کیا۔صدر نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور حکومت ان کے خاندانوں کی فلاح کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 8,000 سے زائد پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کیں اور لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا۔انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں جیتے گئے انعامات کو اس کا ثبوت قرار دیا۔

اشتہار
Back to top button