
دی اکانومسٹ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک-امریکہ تعلقات میں پیش رفت پر ستائش
برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے ایک مضمون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک-امریکہ تعلقات کی بہتری کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہا ہے۔مضمون میں بتایا گیا کہ ان کی وائٹ ہاؤس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نے سفارتی سمت بدل دی۔صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لگایا جبکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کے تحت صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا۔امریکی حلقے پاکستان کے کرپٹو اور مائننگ شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ، امریکہ پاکستان کو اسلحہ، بکتر بند گاڑیاں، نائٹ ویژن آلات فراہم کرنے اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر بھی غور کر رہا ہے۔
جریدے کے مطابق، امریکہ بھارتی تخریبی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھے ہیں، اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔