
قومی
پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے: قاسم نون
پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کھلم کھلا انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے تاکہ کشمیری عوام کو ان کا جائز حق مل سکے۔