
جموں و کشمیر
معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 22 برس گزر گئے
غازی ملت اور آزاد جموں و کشمیر کے بانی صدر سردار محمد ابراہیم خان کی 22ویں برسی آج (جمعرات) منائی جا رہی ہے۔آزاد جموں و کشمیر میں آج عام تعطیل ہے۔مرحوم کشمیری رہنما کی روح کے ایصال ثواب کے لیے راولاکو ٹ میں ان کے مزار پرقرآن خوانی اور فاتحہ خوانی ہوگی۔عظیم قائد کی جدوجہد آزادی اور آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے بارے میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں جموں و کشمیر لبریشن سیل خورشید نیشنل لائبریری میں ایک تقریب کا اہتمام کرے گا۔سردار محمد ابراہیم خان دو ہزار تین میں آج کے روز انتقال کر گئے تھے۔