بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہار گیا، بنگلہ دیش کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری

بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی  سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو میرپور میں کھیلا جائیگا۔شیرِبنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلنے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 125 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے شاندار 51 رنز اسکور کیے تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے اور سیریز بچانے میں ناکام رہے۔ عباس آفریدی 19 احمد دانیال 17 اور خوشدشاہ نے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی بیٹرز نے 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میدان میں اتری تو اس کو پہلا نقصان محض 4 رنز پر اٹھانا پڑا، جب صائم ایوب ایک رن بنا کا رن آؤٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کی طرف سے دیگر بیٹرز بھی ناکام رہے، فخر زمان 8، محمد حارث، حسن نواز اور محمد نواز کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے، کپتان سلمان علی آغا بھی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان 134 رنز کا ہدف دے دیا ہے، بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر علی 55 اور مہدی حسن 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔24 کے مجموعے پر 4 بیٹرز کے پویلین واپس لوٹ جانے کے بعد بنگلہ دیشی بیٹرز پاکستانی بولرز پر پلٹ کر وار کیا اور مقررہ 20 اوورز میں مجموعہ کو 133 رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی جانب ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر احمد دانیال، عباس آفریدی اور سلمان مرزا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف اور محمد نواز ایک، ایک وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل، پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر ابرار احمد کی جگہ احمد دانیال کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا

اشتہار
Back to top button