
قومی
احسن اقبال کا ترقی یافتہ ممالک پر موسمیاتی مالیات کیلئے اپنے وعدہ پورا کرنے پر زور
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی فنانس کے لیے سالانہ ایک سو بلین ڈالر جمع کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔منگل کو اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے منقسم ردعمل کے بجائے علاقائی پروٹوکول وضع کرے۔وزیر نے 2030 تک قابل تجدید توانائی کا حصہ مجموعی توانائی کے مکس میں ساٹھ فیصد تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔