بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعظم نے میڈیکل ڈیوائسز کی لائسنسنگ کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کا آغاز کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیکل ڈیوائسز کے لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے تحت رجسٹریشن کا عمل 20 دن میں آن لائن مکمل کر لیا جائے گا۔پیر کو اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب فیصلے تیزی اور شفافیت سے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اس عمل میں کئی سال لگ گئے اور اب اسے کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا۔وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان میں طبی شعبے میں انقلاب لانے کی صلاحیت موجود ہے۔

قبل ازیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سید مصطفی کمال نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم کسی انسانی مداخلت کے بغیر آن لائن درخواست کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اسے بیس دنوں کے اندر لائسنس آن لائن فراہم کر دیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button