بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹ میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل، پیپلزپارٹی 26 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی

سینیٹ الیکشن کے بعد ایوان بالا میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔موجودہ سینیٹ الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی 26، مسلم لیگ ن20، آزاد امیدوار6 ، بی اے پی 4، ایم کیوایم اور اے این پی کے 3،3سینیٹرز منتخب ہو چکے ہیں۔

 

اسی طرح پیپلزپارٹی 26سینیٹرز کے ساتھ ایوان بالا میں سے بڑی جماعت بن کر اُبھری ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ میں دوسری بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کو 16 سینیٹرز کے علاوہ مزید 6آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے، یوں ان کے پاس سینیٹرز کی مجموعی تعداد 22 ہے۔دوسری جانب ن لیگ 20 سینیٹرز کے ساتھ ایوان بالا میں تیسری پڑی پارلیمانی جماعت ہے جب کہ جے یو آئی کے پاس سینیٹرز کی تعداد سات ہے۔

اشتہار
Back to top button