بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرداخلہ نے آن لائن ویمن پولیس سٹیشن اورون انفوموبائل ایپ کا افتتاح کردیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن اور آن لائن شکایات کے اندراج کے لیے 1info موبائل ایپلیکیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

خواتین کے لیے آن لائن خواتین پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک مخصوص ہیلپ لائن نمبر 1815 مختص کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1815 ہیلپ لائن پر کال لینے والے، کال ریسپونڈر اور تفتیشی افسران بھی خواتین پولیس اہلکار ہیں۔

دورے کے دوران وزیر نے خواتین اور کمزور گروپوں کی فوری مدد کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی شکایات 1info موبائل ایپ کے ذریعے درج کی جا سکتی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایپ اور آن لائن خواتین پولیس اسٹیشن جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے حکومت کے عزم کی عکاس ہیں۔

دریں اثناء اسلام آباد میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے سیف سٹی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے اور نگرانی کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے لیس کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے ڈیٹا شیئرنگ کو بہتر بنانے کے لیے سیف سٹی اسلام آباد کو دوسرے صوبوں کے سیف سٹیز سے ملانے پر کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اشتہار
Back to top button