بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چینی سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت چینی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، جو سی پیک فیز II کے تحت نئے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے لیے اہم ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک علاقائی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، گوادر پورٹ علاقائی تجارت کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔

اشتہار
Back to top button