بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کشمیریوں کا عزم ناقابل شکست، قربانیاں رنگ لائیں گی، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے۔یوم شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 کو اذان مکمل کرنے کیلئے 22 کشمیریوں نے جان دے دی، کشمیریوں نے موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، مگر سر نہیں جھکایا، یہ قربانیاں چیخ بن کر ابھریں جس نے آسمان و زمین کو ہلا دیا۔

انہوں نے کہا کہ 13 جولائی شہادتوں کا آغاز تھا، جو آج بھی جاری ہے، آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے، ہم خون کا آخری قطرہ بھی کشمیر کیلئے دیں گے، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 1931 سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابل شکست ہے، ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی، ہر کشمیری کا وعدہ ہے کہ قربانی جاری رہے گی، اذان کیلئے جان دینے والوں نے تاریخ رقم کی، حق و سچ کی فتح کا دن اب دور نہیں۔

 

اشتہار
Back to top button