بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارت کے انسانی وسائل کے وزیر عبدالرحمن بن عبدالمنان Al Awar سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے جاری اشتراک عمل کا جائزہ لیا اور اعلی تعلیم اور انسانی وسائل کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید اضافے کی راہیں تلاش کیں۔

تبادلہ خیال کے دوران دونوں ممالک کے طلباء تعلیمی اداروں اور ماہرین کو فائدہ پہنچانے والے منصوبوں پر ملکر کام کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

سفیر نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانیوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور تارکین وطن کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی میں متحدہ عرب امارات کے مسلسل تعاون کو سراہا۔

انہوں نے ادارہ جاتی روابط مستحکم کرنے اور ہنر مندی کے فروغ اور افرادی قوت کی تربیت میں تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو توسیع دینے میں اپنے ملک کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button