
قومی
ایرانی سفیر کی حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی تحسین
پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹررضا امیری مقدم نے خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی طرف سے ایران کی بھرپور اورغیرمتزلزل حمایت اور اظہاریکجہتی کی تعریف کی ہے۔انہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام برادرملکوں میں پاکستان نے سب سے نمایاں کرداراداکیاہے اور ایرانی عوام اس حمایت و تعاون کا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا پاکستان کی حکومت‘ عوام اور ذرائع ابلاغ نے اس مشکل وقت میں ہمارابھرپور ساتھ دیا۔یرانی سفیر نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت تمام بین الاقوامی فورمزپر بھی ایران کی مکمل حمایت کی۔