
خوشاب؛ معذور افراد میں وہیل چیئرز اور مصنوعی آلات سماعت تقسیم
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب معذور افراد کی معاونت کےلیے فری وہیل چیئر، مصنوعی آلات وسماعت کی تقریب کا انعقاد ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آفس جوہرآباد میں ہوا۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار۔،ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی،ملک رضوان بھا۔؟ءڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شبانہ اجمل،صنعت زار سے ملک امتیاز احمد مانگٹ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شبانہ اجمل اور سیاسی راہنماوُں نے وزیر اعلی ا پنجاب کی جانب سے معذور افراد کی معاونت غریب عوام دوستی کا ثبوت ہے اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبے بھر دھی رانی پروگرام کے تحت ہزاروں جوڑوں کی شادیاں۔ ہمت کارڈ۔منیارٹی کارڈ و دیگر پروگرام عوام کےلیےبہترین اقدام قرار دیا۔
آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار، سیاسی راہنماوُں، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبانہ اجمل نے معذور افراد میں وہیل چیئرز اور مصنوعی آلات وسماعت وغیرہ تقسیم کیں۔