بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی

ایڈوائزری پر عمل نہ کرنے پر انتظامی اور قانونی کارروائی کی جائے گی، کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی

دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی۔خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ہوٹل مالکان فوری دریا کے کنارے بیٹھنے کی گنجائش ہٹائیں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہدایات اور سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری پر عمل نہ کرنے پر انتظامی اور قانونی کارروائی کی جائے گی، کاروباری افراد سیلاب سے بچائو کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔کمشنر مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن میں دریائی بیڈ پر پتھاروں پر پابندی ہے، پتھارے لگانے پر پچھلے 10روز میں 40سے 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلابی ریلے میں بہہ کر قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا نے انکوائری کمیٹی بنا دی، ناقص کارکردگی پر کئی افسران معطل کر دئیے گئے۔ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے پاک فوج کے دستوں نے بھی مدد کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سوات میں مختلف مقامات پر ریلوں میں پھنسے 70میں سے 55افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button