
قومی
آئندہ سال حج کیلئے عازمین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی
ئندہ سال حج کیلئے عازمین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کیلئے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ حج رجسٹریشن کیلئے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔عازمین حج کی رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی۔صرف رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ رجسٹریشن کی بنیاد پر سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گا۔