
علاقائی
منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس میں سیمینار
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے صدر لاہور زوہیب رمضان بھٹی اور ممبر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز تحریم قاضی کی سیمینار میں شرکت
منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے صدر لاہور زوہیب رمضان بھٹی اور ممبر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز تحریم قاضی کی لاہور چیمبر آف کامرس میں ہونے والے سیمینار میں شرکت۔
اس موقع پر موضوع کی مناسبت سے تفصلا” اظہارخیال کیا۔اس موقع پر سیمینار آرگنائزر وسیم حسن اور شاہد مرزا نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ رائٹرز کی پوری سپورٹ ہمارے اس ڈرگ فری معاشرے کی تشکیل میں معاون ہے۔
دوران سیمینار زوہیب رمضان بھٹی، صدر لاہور ڈویژن انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اور تحریم قاضی کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔