
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے تحصیل نورپورتھل میں عید الاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب کی ٹیم کی بہترین پرفارمنس پر انعامی چیک تقسیم
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے تحصیل نورپورتھل میں عید الاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب کی ٹیم کی بہترین پرفارمنس پر انعامی چیکوں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز ، ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص حسین بگھور اور ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کے کوآرڈینیٹر سردار عمیر عباس خان بلوچ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
سماجی شخصیات ملک اقبال خان سنبل ،ملک ممتاز حسین چوہان، سیٹھ ثمر سلطان اور سید معصیب رضا شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
نظامت کے فرائض ملک زاہد حمید جوئیہ نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ تقریب میں ستھرا پنجاب کی تحصیل نورپورتھل کے آفیسرز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز ،کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے ملک وقاص حسین بگھور اور کوآرڈینیٹر ٹو ایم پی اے سردار عمیر عباس خان بلوچ نے شاندار الفاظ میں ستھرا پنجاب کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی تحصیل بھر میں صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے اسی طرح سے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
دوران تقریب ستھرا پنجاب ٹیم میں وزیر اعلی ا پنجاب کی طرف سے انعامی چیکس بھی تقسیم کیے گئے ۔