بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلی مریم نوازنے کلینکس آن وہیلزمنصوبے کے دوسرے مرحلے کاافتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے آج(جمعرات) لاہور میںClinics on wheels منصوبے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔اس منصوبے کا مقصد عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف گزشتہ چند ماہ میں پنجاب بھر میں نو سو گیارہ کلینکس آن وہیلز کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ منصوبہ روزانہ صوبے بھر کے پینتالیس ہزار سے زائد افراد کو مفت طبی علاج کی سہولت فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جن کلینکس کا افتتاح کیا گیا وہ مکمل طور پر ائیر کنڈیشنڈ اور ضروری آلات سے آراستہ ہیں اسی لئے مکمل فعال کلینکس کے جیسے کام کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ موبائل کلینکس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک Tracking سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جو مطلوبہ اہداف کا حصول یقینی بنائے گا۔

اشتہار
Back to top button