
علاقائی
اقبال فاونڈیشن کے زیراہتمام اردو گالا
اقبال فاونڈیشن کے زیراہتمام اردو گالا تین دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا ۔جس میں ملک کے بہترین ادباء، شعراء محققین اور نقاد نے بھرپور شرکت کی اور اردو زبان کی ترویج کے لیے بہترین لیکچر دیئے۔
اقبال فاونڈیشن کے انجینیر وحید خواجہ کی سر پرستی میں الحمرا ہال نمبر دو میں بھی ایک شاندار سیمینار منعقد ہوا جس میں قیوم نظامی ،محترمہ فردوس کھوکراور دیگر اہل علم نے علامہ اقبال اور نسل نو کے حوالے سے لیکچر پیش کیئے اور علامہ محمد اقبال کا کلام بھی پیش کیا گیا۔
معروف قلمکارہ محترمہ روبینہ شاہین نے اس سیمینار شرکت کے بعد میڈیا کو بتایا ہے کہ اس کے شرکاء اہل علم و ادب کے لیکچرز سے بھرپور مستفید ہوءے ہیں.