بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارتی قیادت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، جو اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جارحانہ بیان بازی کا سہارا لے رہی ہے، پیر عبدالصمد انقلابی

بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات مسترد

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کے دینی، سیاسی اور سماجی مستقبل کا فیصلہ حق خودارادیت یعنی استصواب رائے عامہ کے ذریعے ہونا ہے جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کر رکھا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیانات سے ان کی بوکھلاہٹ ظاہرہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارتی قیادت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، جو اب اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے جارحانہ بیان بازی کا سہارا لے رہی ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارت نے صرف اور صرف فوجی طاقت کی بل پر جموں کشمیر پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے اور وہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے۔ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں اور جموں کشمیر پر بھارت کے غیر آئینی غیر جمہوری اور غیر قانونی قبضے نے جنوبی ایشیا کو مستقل غیر یقینی صورتحال میں دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے خطے پر ہر وقت ایٹمی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے افواجِ پاکستان کو بھارت کی جارحیت کے خلاف تاریخی فتح پر زبردست خراجِ تحسین اور دلی مبارکباد پیش کی۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی کہا ہے کہ جموں کشمیر کی قیادت نے پاکستان بننے سے قبل ہی اپنے آپ کو پاکستان کے ساتھ وابستہ کر لیا تھا، اور یہی وجہ ہے کہ قائدین نے دو ٹوک انداز میں کہا تھا کہ اگر بھارت ہماری سڑکوں پر سونا بھی بچھا دے تب بھی ہم بھارت کے ساتھ نہیں رہیں گے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کی اس کامیابی کے بعد مسئلہ جموں کشمیر عالمی سطح پر ایک بار پھر اجاگر ہوا ہے اور جموں کشمیر کے لوگوں کے حوصلے نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ ہم نے اس بار چار محاذوں پر کامیابی حاصل کی: دینی، سیاسی اور سماجی و سفارتی محاذ، اور اس بار ہم نے میڈیا کے محاذ پر بھی زبردست کامیابی حاصل کی، عالمی میڈیا نے حق کا بول بالا کیا۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت خدا داد پاکستان ہمارا محسن، وکیل اور پشت بان ہے، جو ہماری حق پر مبنی حق خودارادیت کی جدوجہد کا ساتھ دے رہا ہے، جبکہ بھارت ایک غاصب اور جابر ملک ہے، جس نے جموں کشمیر پر غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے ان افرادوں اور تنظیموں پر بھی تنقید کی جو پاکستان اور بھارت کو ایک ہی ترازو میں تولنے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ یہ حقیقت سے انکار کے مترادف ہے، ہمیں کھل کر یہ کہنا ہوگا کہ بھارت ہمارا دشمن ہے اور پاکستان ہمارا مددگار۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے جموں کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آپس کے چھوٹے چھوٹے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک جھنڈے تلے متحد ہو کر بھارت کے خلاف اپنی جدوجہد کو تیز کریں۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے حکومتِ پاکستان سے بھی پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ یہ تاثر عام ہو چکا ہے کہ ہم میدان میں فتح حاصل کرتے ہیں لیکن مذاکرات کی میز پر ہار جاتے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس روش کو بدلا جائے اور ٹیبل پر بھی اسی عزم و جرات کا مظاہرہ کیا جائے جو میدان میں کیا جاتا ہے۔

اشتہار
Back to top button