
تعلیم
نوجوان نسل کی تعلیمی اور معاشی خودمختاری اولین ترجیح ہے،مریم نواز
پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت حکومت کا مشن ہے اور مشترکہ کوششوں سے پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات آج لاہور میں ارکان پنجاب اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ سے ملاقات میں کہی ۔وزیراعلی نے کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیمی اور معاشی خودمختاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔