بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

تعلیم کےبغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا،کورکمانڈرز

پاک فوج کے اعلی عسکری حکام نے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ سے نشستوں کا انعقاد کیا۔اساتذہ اور طلبہ کی نشستوں میں کور کمانڈرز نے زور دیا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا۔کور کمانڈرز نے طلبہ کو ملک میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی ۔

کور کمانڈرز نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور دیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔کور کمانڈرز نے کہا کہ طلبہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور وہ عالمی سطح پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں۔کور کمانڈرز نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفی خبروں کا تدارک کریں۔

 

اشتہار
Back to top button