بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مسئلہ جموں کشمیر پر مملکت خداداد پاکستان کے غیر متزلزل موقف کا خیرمقدم کرتے ہیں، عبدالصمد انقلابی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے جموں کشمیر کے حوالے سے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیاہے، جس میں انہوں نے مسئلہ جموں کشمیر پر مملکت خدا داد پاکستان کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ سید عاصم منیر کا یہ اعلان کہ” جموں کشمیر پر کوئی سودا ممکن نہیں اور ہم اسے کبھی نہیں بھولیں گے“نہ صرف حریت پسند جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے اعتماد و حوصلے کا باعث ہے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ مملکت خدا داد پاکستان مسئلہ جموں کشمیر پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور جموں کشمیر کے لوگوں کو اپنا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہمیشہ جموں کشمیر کے لوگوں کےساتھ کھڑا رہے گا۔

اشتہار
Back to top button