
حادثات و جرائم
خیبرپختونخوا میں بارش،بجلی گرنے سے 8افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش، گرد آلودہوائوں اور بجلی گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہو گئے ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق بارشوں سے چوبیس گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ادارے نے مقامی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہنے کی توقع ہے۔